ہسپتال میں ذہنی اذیت کے علاوہ کچھ بھی نہیں دیا جا رہا،جہاں لایا گیا وہاں دل کا وارڈ ہی نہیں ، نواز شریف نے واپس جیل جانے کی خواہش کا اظہار کردیا

سابق وزیر اعظم نواز شریف نے واپس جیل جانے کی خواہش کا اظہار کردیا۔نواز شریف جو اس وقت لاہور کے سروسز ہسپتال میں زیر علاج ہیں، سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال سمیت دیگر لیگی رہنمائوں نے ان سے ملاقات کی ۔ لیگی رہنمائوں سے ملاقات کے دوران سابق وزیر اعظم نے

ہسپتال پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں واپس جیل بھیجا جائے۔ نواز زشریف کا کہنا ہے کہ وہ دل کے عارضے میں مبتلا ہیں اور جہاں لایا گیا ہے وہاں دل کا کوئی وارڈ ہی موجود نہیں ہے۔نواز شریف کا کہنا ہے کہ انہیں ہسپتال میں ذہنی اذیت کے علاوہ کچھ بھی نہیں دیا جا رہا لہذا انہیں واپس جیل منتقل کیا جائے۔

ہسپتال میں ذہنی اذیت کے علاوہ کچھ بھی نہیں دیا جا رہا،جہاں لایا گیا وہاں دل کا وارڈ ہی نہیں ، نواز شریف نے واپس جیل جانے کی خواہش کا اظہار کردیا .