املاک کو نقصان پہنچانے اور توڑ پھوڑ کرنے کے کیس میں خادم حسین رضوی سمیت 5 ملزمان کے بارے میں بڑا فیصلہ سنادیاگیا

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے املاک کو نقصان پہنچانے اور توڑ پھوڑ کرنے کے کیس میں تحریک لبیک کے سربراہ خادم حسین رضوی سمیت 5 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 8 فروری تک توسیع کردی ۔انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج شیخ سجاد نے کیس کی سماعت کی ۔ جیل حکام نے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر پارٹی کے سربراہ خادم حسین رضوی سمیت دیگر ملزمان کو عدالت میں پیش کیا۔عدالت

نے خادم حسین رضوی سمیت 5ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 8 فروری تک توسیع کردی۔ خادم حسین رضوی کی پیشی کے موقع پر عدالت کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے جبکہ تحریک لبیک کے کارکنان بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔واضح رہے کہ توہین رسالت کیس میں آسیہ مسیح کی رہائی کے خلاف احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ کے الزام میں خادم حسین رضوی سمیت تحریک لبیک کے متعدد رہنماؤں اور کارکنان پر مقدمات درج ہیں۔

املاک کو نقصان پہنچانے اور توڑ پھوڑ کرنے کے کیس میں خادم حسین رضوی سمیت 5 ملزمان کے بارے میں بڑا فیصلہ سنادیاگیا .