سرکاری ملازمین کی موجیں ہوگئیں، سال 2019 میں سرکاری تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری، مجموعی طور پر کتنی سرکاری چھٹیاں ہوں گی؟ تفصیلات منظر عام پر آگئیں

وزارت داخلہ نے سال 2019 میں ہونے والی سرکاری تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔گزشتہ روز وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سال 2019 میں مجموعی طور پر 14 سرکاری چھٹیاں ہوں گی، آج یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کی پہلی جبکہ 23 مارچ بروز ہفتہ یوم پاکستان کی دوسری چْھٹی پھر تیسری تعطیل یکم مئی کو لیبر ڈے پر ہوگی۔ عیدالفطر کی تین چھٹیاں 5

،6 اور 7 جون کو ہونے کا امکان ہے جب کہ عیدالاضحیٰ کی چھٹیاں 12 ، 13 اور 14 اگست کو متوقع ہیں۔ یوں جشن آزادی کی تعطیل عیدالاضحیٰ کی نذر ہو سکتی ہے۔عاشورہ محرم کی چھٹیاں 9 اور 10 ستمبر کو ہو سکتی ہیں جبکہ عید میلاد النّبی کی چھٹی دس نومبر کو بروز اتوار کو متوقع ہے۔قائداعظم کا یوم پیدائش پچیس دسمبر بروز بدھ کو منایا جائے گا ۔ مجموعی طور پر 14 سرکاری چھٹیاں ہوں گی جبکہ سرکاری ملازمین 23 آپشنل چھٹیاں بھی کر سکیں گے۔

سرکاری ملازمین کی موجیں ہوگئیں، سال 2019 میں سرکاری تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری، مجموعی طور پر کتنی سرکاری چھٹیاں ہوں گی؟ تفصیلات منظر عام پر آگئیں .